نیب کا ریسکیو1122 میں مبینہ گھپلوں کا نوٹس



لاہور: قومی احتساب بیورو نے  پنجاب ریسکیو 1122 میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلوں کا نوٹس لے کر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 رضوان نصیر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 رضوان نصیر سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب بیورو نے ریسکیو 1122 کے تین افسران کو بھی آج طلب کر لیا ہے۔

نیب نے احمد میڈیکس کمپنی کودئیےجانیوالے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ نیب کے ذرائع کے مطابق  آگ بجھانے والے آلات اور گاڑیاں مہنگے  داموں خریدی گئی اور اس طرح قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

آج کل نیب پنجاب میں بڑا سرگرم ہوا ہے اور سابقہ مسلم لیگ نوازحکو مت کے مختلف منصوبوں کی چھان پھٹک کر رہی  ہے۔  قومی احتساب بیورو سابقہ حکومت کے مختلف عہدیداروں کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے۔

نیب پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور مسلم لیگ نواز کے سربراہ شہباز شریف کو پہلے سے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے۔ اس کے علاوہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہ احد چیمہ اور دوسرے اہلکار بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر نیب کی تحویل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں