آزادکشمیر حکومت نے 4مطلوب افراد کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔انعام کا تعلق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطلوب افراد سے ہے۔
انعامی فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان شامل ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق موثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائیگا۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار
اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی،محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر کو انعامی اسکیم پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب شوکت نوازمیر اور خواجہ مہران ارشد کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائیگا۔
