کوئٹہ میں اسکول پر فائرنگ، چار بچے زخمی


کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں نجی اسکول میں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں دس سالہ نسیمہ دختر فیض محمد، 12 سالہ  گل محمد ولد عبدالوہاب، نو سالہ سلمان ولد مزار خان اور دس سالہ مسعود اظہر ولد عبدالروف شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں