سیاست دان کبھی ارب پتی نہیں بن سکتا، نور عالم خان


اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف نورعالم خان نے کہا کہ ایک سیاست دان کبھی عرب پتی نہیں بن سکتا، وہ صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے اگر بندہ جدی پشتی امیر ہو۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوزلائن میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت پر شک کرنا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان تحریک انصاف کے کسی رہنما کو کرپشن میں ملوث پائے تو انہیں ضرور بتائے، سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اس ملک کو جتنا بھی بدنام کر لیں نواز شریف جیسا لیڈر نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈنگ کے جو کیسز سپریم کورٹ میں پڑے ہیں ان کا کیا بنا؟ اگر احتساب کی بات ہے تو وہ سب کا کیوں نہیں ہوتا؟ یہ تحقیقاتی اداروں کا یہ کام ہے کہ ہر چیز کی نگرانی کریں۔ جتنی تیز رفتاری سے پانامہ کیس پر کارروائی کی گئی اتنی ہی تیز رفتاری سے باقی مقدمات کی تحقیق بھی کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت شریف خاندان کے اوپر پہلے ہی بہت مقدمات چل رہے ہیں، ایسے وقت میں وہ اس کیس میں کیسے ہاتھ ڈال کرؤؤسکتے ہیں لیکن پارٹی اور شریف خاندان خود فیصلہ کریں گے کہ اس حوالے سے آگے کیا اقدام اٹھانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہنگائی کمپنی کی ڈیل کو دیکھا جائے تو وہ بری نہیں بلکہ فائدی مند تھی۔


متعلقہ خبریں