پاک فوج کا صرف ایک سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

‘سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا افسوس ناک ہے’

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج کے کسی افسر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کا صرف ایک ہی سرکاری اکاؤنٹ ہے جو ترجمان پاک فوج کا ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے موجود ہے۔

انہوں نےبتایا کہ سرکاری اکاؤنٹ کے سوا دیگر تمام اکاؤنٹس کو جعلی تصور کیا جائے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک اکاؤنٹ کی مثال بھی دی جو اس وقت ٹوئیٹر سے ہٹ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں