اے ڈی بی پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرنے پرآمادہ

پاکستان: ایشیائی ترقیاتی بینک 40 ارب کے فنڈز فراہم کرے گا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرے گا، جو کہ تین سال میں پاکستان کو ادا کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی معیشت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جس کے سبب پرائیویٹ شعبے کی ترقی، تجارتی فروغ اور اداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے رقم پائیدار اور مجموعی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے دی جائے گی۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق مالی امداد کو توانائی، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور اداروں کی اصلاحات کے شعبے میں استعمال کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک نے حکومت کو مختلف منصوبوں اور اصلاحاتی ایجنڈے میں مدد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی کے سینئر عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر تعلیم سے ملاقات کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کے سینئر عہدیدار کی جانب سے نئی حکومت کے پہلے سو روزہ منصوبے  کو سراہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں