پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں اور اس بار انہوں نے اپنی شادی کی خوشی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پیرس میں ہونے والے اپنے اسپیشل فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کی تھیں، جن میں وہ ایک مغربی طرز کے گلابی رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت نظر آئیں تاہم ابتدائی تصاویر میں انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
View this post on Instagram
بعد ازاں نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر بھی شیئر کردیں، جن میں ان کا دلہا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
رومانوی منظر پرتنقید، علیزے شاہ ایک بار پھرسوشل میڈیا کی زد میں
نکاح کے موقع پر اداکارہ نے سنہرے رنگ کی کڑھائی والے سفید روایتی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر سفید شلوار قمیض اور سنہرے کڑھائی والے کوٹ میں نظر آئے۔
تصاویر کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز میں ایک کیک کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر ایک جہاز اور پائلٹ کو اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک کیپٹن اور پائلٹ ہیں، انہوں نے اگرچہ اپنے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، جو چند ماہ بعد ہی اختتام پذیر ہو گئی تھی۔
