مشکل پڑھائی:طالبعلم نے اپنی سانسیں چھین لیں


فیصل آباد: انجینئرنگ کی مبینہ ’مشکل‘ پڑھائی سے تنگ آکر طالبعلم نے اپنی زندگی کی سانسیں خود ہی چھین لیں۔

ہم نیوز کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر این ایف سی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ نےپڑھائی سے تنگ آ کر مبینہ طور پہ خود کشی کر لی۔

سیف اللہ کیمیل انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔ خودکشی سے قبل اس نے ایک خط بھی چھوڑا ہے جس میں ماں، باپ اور اپنے اساتذہ سے معافی مانگی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سیف اللہ نے خط میں لکھا ہے کہ میرے مرنے کی وجہ نہ ڈھونڈی جائے اور نہ ہی مجھے بچایا جائے۔

مبینہ طورپر خودکشی کے مرتکب سیف اللہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میری نعش کو بھی کوئی ہاتھ نہ لگائے۔

پولیس اس سلسلے میں مزید تفیتش کررہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں