ایرون فنچ،ٹریوس ہیڈ پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں ڈیبیو کر یں گے


دبئی:آسٹریلیا کےاسپیشلسٹ بیٹسمین ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹسن لینگر نے دونوں کو اتوار سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کی۔ دونوں نے ڈرا ہونے والے ٹور میچ میں پاکستان اے کے خلاف نصف سنیچریاں اسکور کی تھیں۔

لینگر نے کہا کہ ان دونوں کے بارے میں میرے ذہن میں کوئی شک نہیں تھا کہ وہ میچ کھیلیں گے اور میرا خیال تھا کہ وہ ضرور کھیلیں گے۔

ان دونوں کی یقینی شمولیت کے باوجود ٹم پن کی زیر قیادت کینگروز سائیڈ کے اوپنر میٹ رینشاہ کے بارے میں ابھی تک غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ منگل کو ختم ہونے والے ٹور میچ میں گیند لگنے سے رینشاہ کو چوٹیں آئی تھیں۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں لینگر نے کہا کی رینشاہ جسمانی طور پر ٹھیک ہے لیکن انہوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہوں نے کہا رینشاہ آسڑیلیا اے کی ٹور کے دوران بھی زخمی ہوا تھا۔

رینشاہ کی عدم شمولیت کی صورت میں ساؤتھ افریقا میں پیدا ہونے والے مارنس لیبو شیگنی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ لیبو شیگنی نے پاکستان اے کے خلاف ٹور میچ میں چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے 39 رنز بنائے تھے۔

24 سالہ لیبو شیگنی جوکہ لیگ اسپین بولنگ بھی کر سکتے ہیں، کی ٹیم میں شمولیت پر حیرانی ہوئی تھی تاہم انہوں نے شیفلڈ شیلڈ کپ میں کوئیز لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں