قومی دن: عمران خان کی سعودی فرمانروا اور عوام کو مبارکباد

لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی؟ فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پوری قوم کی جانب سے سعودی فرماں روا اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

برادر اسلامی ملک کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہب و بھائی چارے کے مضبوط رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام اس جذبے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ تعاون کا نیا باب روشن ہوا ہے جس کے ثمرات سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

وزیر اعظم نے خادمین حرمین شریفین، ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں