عمران خان کی یمن تنازعہ ختم کرنے کے لیے مصالحت کی پیشکش

عمران خان کی یمن تنازعہ ختم کرنے کے لیے مصالحت کی پیشکش | urduhumnews.wpengine.com

ابو ظہبی: وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران یمن تنازعہ ختم کرنے کے لیے مصالحت کی پیش کش کر دی۔

سعودی دورے کے دوران العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے تنازعات سب کو کمزور کر رہے ہیں، پاکستان ان تنازعات کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور دیگر مسلم ممالک کے تنازعات سے پہلے ہی پاکستان بہت متاثر ہوا ہے۔

عمران خان نے پاک سعودی تعلقات کو بھی واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، ضرورت پڑنے پر سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئے گا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

انٹرویو میں عمران خان نے پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے مختلف گوشوں پر بھی بات کی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام سعودی عرب کا بہت احترام کرتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین نہ صرف مذہبی عقیدت ہے بلکہ جذباتی تعلق بھی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں