کراچی: شہرقائد میں پولیس فلیگ مارچ کا انعقاد کرے گی جس کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق فلیگ مارچ کا آغاز کراچی پولیس چیف کے دفتر سے ہوگا جس میں پولیس کے موٹرسائیکل اسکواڈ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
فلیگ مارچ شارع فیصل، ٹاور اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف مقامات سے گذرکر دو تلوار سے ہوتا ہوا گذری میں یثرب امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے تمام قانون نافظ کرنے والے اداروں کو محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے اور خاص طور پر مجالس اور تعزیتی جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔