ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کا آغاز


اسلام آباد: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو رہا ہے۔

ایشیا کپ کا پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جو ہفتے کو ساڑھے چار بجے شروع ہو رہا ہے۔  بنگلہ دیش کی ٹیم دو مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ کر ناکام ہو چکی ہے جب کہ سری لنکا کو چھ مرتبہ فائنل میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

ایشیا کپ میں پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے 19 ستمبر کو ٹکرائے گا۔ ایشیا کپ کے میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ 

ٹورنامنٹ میں شامل چھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ٹیم اے اور ٹیم بی پر مشتمل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ گانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ہانگ گانگ ہیں جب کہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں