نیب کی ٹیم کا قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپہ


‏کراچی: قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے کراچی میں واقع  قومی ادارہ برائےامراض قلب (این آئی سی وی ڈی) پرچھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی میں خرد برد کی تحقیقات کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی کی ایڈمنسٹریشن، اوپی ڈی اورایچ آر بلاک کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور مطلوبہ دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کے پہنچنے پراسپتال کی انتظامیہ اورافسران میں کھلبلی مچ گئی۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین نے بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کوکئی باردرخواستیں دی تھیں۔


متعلقہ خبریں