پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اتوار کی رات چاقو بردار حملہ آور کی کارروائی میں دو برطانوی سیاحوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور چاقو اور لوہے کی راڈ سے مسلح تھا۔ حملہ کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں دوبرطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پیرس میں حالیہ حملہ ایک سینما گھر کے باہر کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس حملے کو دہشت گردی کے واقع کے طور پر نہیں لے رہی بلکہ دیگر پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
فوری طور پر حملہ آور کی شناخت اور حملے کے مقاصد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پیرس پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ دارلحکومت کے شمال مشرق میں ہونے والے حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ حملہ کتنے افراد پر کیا گیا اور آیا حملہ آور بھی زخمی ہوا کہ نہیں۔