سعودی و چینی رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات


اسلام آباد: پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ی اور سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین،  اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ درانی بھی موجود تھے۔ 

ملاقاتوں میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر سے ملاقات میں برادراسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے اوراہم علاقائی وعالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سعودی وزیراطلاعات ان دنوں اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں گزشتہ روز انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سمیت مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقات کی تھی۔

چین کے وزیر خارجہ وزیراعظم کے دفتر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔


متعلقہ خبریں