اے بی ڈویلئیرز پی ایس ایل 4 کے لیے دستیاب ہوں گے

اے بی ڈویلرز نے پی ایس ایل 4 کے لیے دستیابی ظاہر کردی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلئیرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں دستیاب ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سابق افریقی کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگز میں ہوتا ہے میں گزشتہ مقابلے دیکھ کر کافی لطف اندوز ہوا۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ایس ایل کے مقابلے ٹی وی پر دیکھے لیکن 2019 کے پی ایس ایل میں خود حصہ لوں گا اور یہ پہلے سے مختلف ہوگا۔

سابق کپتان 250 سے زائد مقامی اور بین الااقوامی ٹی 20 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ انہیں ٹی 20 میں اب تک سب سے زیادہ 300 چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ایک روزہ  مقابلوں میں 31 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ 34 سالہ وکٹ کیپر اور بلے باز اے بی ڈویلئیرز نے  رواں برس مئی میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں