مولانا انتخاب سے دستبرداری کا فیصلہ نہیں کرسکتے،(ن) لیگ

مسلم لیگ ن نے مولانا زرداری ملاقات سے امیدیں لگا لیں


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمان کو اپنا صدارتی امیدوار قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آصف علی زرداری اورمتحدہ مجلس عمل کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اورفیصلہ مل بیٹھ کر ہی ہوگا۔

یہ فیصلہ پی ایم ایل (ن) کے پارلیمانی اجلا س میں کیا گیا جس کی تفصیل پارٹی ترجمان ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں بتائی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک سوال پر واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صدارتی انتخاب سے دستبردار ہونے کا فیصلہ اکیلے نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ وہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کو ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے اور مولانا کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلینا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اکثریتی اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے ایک سوال پر کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا جو بھی فیصلہ آیا اس سے پارلیمانی ممبران کو آگاہ کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں