افغان وزیر خارجہ کی شاہ محمود کو دورے کی دعوت

افغان وزیر خارجہ کی شاہ محمود کو دورے کی دعوت |humnews.pk

اسلام آباد: افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغانستان کے دورے کی دعوت دے دی جسے پاکستانی وزیر خارجہ نے  قبول کر لیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  کے مطابق پیر کے روز افغان وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صلاح الدین ربانی نے پاکستانی عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق دوران گفتگو  دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے ‘افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن اور یکجہتی’ Afghanistan )(Pakistan Action Plan for Peace and Solidarity کی کاوشوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے تعلقات میں بہتری کے لئے ہر مسئلہ کو ‘افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن اور یکجہتی’  کے فورم پر حل کرنے پر زور دیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قونصل جنرل کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ افغان وزیر خارجہ نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کی 28 اگست سے پہلے والی سیکیورٹی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

گفتگو کے دوران افغان وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو کابل کے دورہ کی دعوت دی جس پر شاہ محمود قریشی نے انہیں مثبت جواب دیا۔


متعلقہ خبریں