اظہرعلی ایشیا کپ سے ڈراپ، شان مسعود شامل

اظہرعلی ایشیا کپ سے ڈراپ، شان مسعود شامل


لاہور: سابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو ایشیا کپ 2018 کے لیے 18 رکنی ٹریننگ کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا، اوپنر بلے بازشان مسعود اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی ٹیم کا اعلان جمعرات کے روز 4 روزہ ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر کیا۔

15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور سلیکش کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ سے پہلے آخری کیمپ کا انعقاد 3 ستمبر سے 10 ستمبر تک لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم ہوگا۔

شان مسعود  کے علاوہ آل راونڈر عماد وسیم  بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، دونوں کھلاڑی کم و بیش ایک سال بعد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

18 رکنی کیمپ میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عامر، حسن علی، شان مسعود، بابر اعظم، شاداب خان، محمد حفیظ کے علاوہ فہیم اشرف فخر زمان، عمام الحق، آصف علی، حارث سہیل، عماد وسیم، محمد نواز، عثمان خان شنواری، جنید خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں