اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے ملاقات کی ہے جس میں انہیں ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے گیارہویں عام انتخابات کے بعد وزیراعظم منتخب ہونے والے عمران خان سے پاک فوج سربراہ کی یہ پہلی ملاقات ہے۔
