گرین وچ: لندن کے علاقے گرین وچ میں ایک نوجوان نے ہتھوڑے کے وار سے ماں اور بیٹی کو شدید زخمی کردیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے 27 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے اور جائے وقوعہ سے ہتھوڑا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے 64 سالہ ماں اور 30 سالہ بیٹی کو اتوار کے روز انتہائی تشویشناک حالت میں جنوبی لندن کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
پولیس نے واقعہ کے چند ہی گھنٹے بعد مبینہ حملہ آور کو جائے وقوعہ سے دو میل دور ایک علاقے سے گرفتار کیا جو جنوبی لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں زیر تفتیش ہے۔
عینی شاہد جو سب سے پہلے خواتین کی مدد کے لیے پہنچا اس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ ایک خاتون کو اس قدر زخمی کیا گیا کہ اس کا منہ ایک طرف لٹک چکا تھا۔
دونوں خواتین کی چیخ و پکار سن کر قریبی رہائشی مدد کے لیے پہنچے اور ایمرجنسی خدمت فراہم کرنے والی ایمبو لینس کو طلب کیا۔
