شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی اہلکار شہید


بویہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار نعیم شہید ہو گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہیچ گئی۔

شہید ہونے والے اہلکار کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں