وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ضروری فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو یکم نومبر کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور بعد ازاں پاکستان سے الحاق کے تاریخی دن کے طور پر مناتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کے یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے دورے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر جولائی 2026 میں قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، ان پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں اور بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرکا کو پن بجلی کے جاری منصوبوں، انفرااسٹرکچر اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
100 میگاواٹ سولر منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے شروع کیے گئے 100 میگاواٹ کے سولر پاور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل، انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافے اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد علی نے بھی خصوصی شرکت کی.
اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کو، جو یکم نومبر کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور اس کے بعد پاکستان سے الحاق کا تاریخی دن منا رہے ہیں، خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دن کے حوالے سے یکم نومبر کو وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان متوقع ہے.
اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر جولائی 2026 میں قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری پن بجلی کے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے، وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے، 100 میگا واٹ شمسی توانائی پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کی ھدایت کی.
گلگت بلتستان میں نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل، انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تنصیب کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص توانائی کے منصوبوں، کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان، مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور محمد علی سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) October 30, 2026
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے منصوبوں پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔
’گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘
وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری وفاقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ خصوصاً توانائی کے منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان، مسرت جمال، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور محمد علی سمیت متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی کے مسائل کے حل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔



