سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا ہے، انگلینڈ نے 11 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنائے ہیں، ٹام بینٹن 27 اور بین ڈکٹ 38 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ میچ محض ایک رسمی کارروائی کے طور پر کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ انگلینڈ نے اب تک سیریز میں کوئی میچ نہیں جیت سکا۔
سری لنکا نے اس سے قبل اسی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو ون ڈے کی تاریخ کا کامیابی سے حاصل کیا جانے والا دوسرا بڑا ہدف ہے۔



