سری لنکا کے بیٹر پاتھم نسانکا ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز 9 نومبر سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکن کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے پاتھم نسانکا کی جگہ لاہیرو اودارا کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔لاہیرو اودارا پہلے ہی سری لنکا کے ون ڈے اسکواڈ کے رکن کی حیثیت سے پاکستان میں موجود ہیں۔
🚨 Sri Lanka Tour of Pakistan 2026: Team Updates
Pathum Nissanka will miss the upcoming two-match Test series against Pakistan, as he is yet to recover from his left hamstring injury.
The Cricket Selection Committee has named Lahiru Udara as his replacement.
Udara is already in Pakistan as part of Sri Lanka’s ODI squad.
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) October 27, 2026
سری لنکا کی جانب سے 13 اکتوبر کو اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں پاتھم نسانکا کا نام موجود تھا تاہم اب ان کی غیر موجودگی سری لنکن ٹیم کے لیے اہم نقصان قرار دی جا رہی ہے کیونکہ وہ بطوراوپننگ بلے باز اننگز کے آغاز میں ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ
سری لنکن اسکواڈ میں لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندیمل ، کامندو مینڈس ،سونال دینوشا اور دھننجیا ڈی سلوا شامل ہیں۔اس کے علاوہ اینجلا بندارا، کیشارا نووانتھا، دلشان مدوشنکا ،ایشان ملنگا اور پرابتھ جیاسوریا کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
🇱🇰 SQUAD ANNOUNCEMENT | Sri Lanka Tour of Pakistan 🇵🇰
Here is your 15-member Sri Lanka Test Squad for the upcoming 2-match Test series against Pakistan! 🏏
#PAKvSL https://t.co/vEE90nI0rz
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) October 13, 2026
فاسٹ باولنگ کی ذمہ داری ملان رتھنائیکے، لہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو کے ساتھ دلشان مدوشنکا اور ایشان ملنگا سنبھالیں گے جبکہ پرابتھ جیاسوریا اسپن باولنگ کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-2027 کا حصہ ہو گی۔
پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاری کے لیے 4 نومبر سے اسلام آباد میں 3 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ اس میچ کا مقصد مہمان کھلاڑیوں کو پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں دونوں ایشیائی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔


