ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں استحکام رہا تھا لیکن آج سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 28ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس بعد فی اونس قیمت 4181ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 108روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 6256روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس پر برقراررہاتھاجبکہ پاکستان میں بھی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 233 پوائنٹس بڑھ گیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 419 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے حالیہ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق حصص میں خریداری کے رجحان نے انڈیکس کو سہارا دیا۔ سیمنٹ، ٹیکنالوجی، فرٹیلائزر اور بینکنگ شعبوں کے حصص میں بہتری مارکیٹ کی تیزی میں اہم رہی جبکہ بعض حصص میں منافع حاصل کرنے کے لیے فروخت بھی دیکھی گئی۔



