وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کی قانونی اسناد اور وکالت کے تجربے پر سوالات اٹھ گئے۔
کیٹی زکریا نے رواں ہفتے کے آغاز پر وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وہ کیرولین لیویٹ کی جگہ مقرر کی گئی ہیں، جنہوں نے اگست میں وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ان کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے انہیں وکیل قرار دیا تھا۔
Thank you to President Trump for the distinguished privilege of serving as White House Press Secretary.
Serving President Trump and the American people at this critical 250-year mark is the honor of a lifetime. President Trump has shown America that we can be great again, and he works to effectuate that greatness every single day. His confidence is a true privilege, and his leadership is a blessing to this country.
The work ahead is to continue delivering strong results for our Country and communicating to the American people the major wins that this Administration is making every single day. I look forward to working with the White House press corps, and with reporters across the country, to get that record out. Following the fabulous Karoline Leavitt is a high standard, and one worth meeting.
God bless President Trump, and God bless America.
— Katie Zacharia (@KatieZacharia) October 9, 2026
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کیٹی زکریا نے سیاست میں آنے سے پہلے قانون کے شعبے میں کام کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم میڈیا کو امریکا کی کسی بھی ریاست یا دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ان کی بطور وکیل رجسٹریشن کا ریکارڈ نہیں ملا۔
بار امتحان سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟
منگل کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی بریفنگ کے دوران صحافی نے کیٹی زکریا سے پوچھا کہ انہوں نے امریکا کی کس ریاست میں وکالت کا لازمی بار امتحان پاس کیا تھا۔
اس پر زکریا نے صدر ٹرمپ کے ہمراہ کھڑے ہوکر جواب دیا، ‘جب میں چین منتقل ہوئی تھی۔’ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس دائرہ اختیار میں وکالت کا لائسنس حاصل ہے۔
رائٹرز کے مطابق ان کی پہلی بریفنگ 15 منٹ سے بھی کم جاری رہی اور انہوں نے صرف 3 صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ بعض میڈیا مبصرین اور سیاسی تجزیہ کاروں نے ان کی کارکردگی پر تنقید کی تاہم صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں زکریا نے بہت اچھا کام کیا۔
کیٹی زکریا کا اپنا موقف
کیٹی زکریا نے بدھ کو ایک بیان میں کہا،‘میں نے تمام ضروری اسناد کے ساتھ بین الاقوامی تجارتی قانون کے شعبے میں کام کیا۔’
انہوں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ کیبل نیوز پر آنا شروع کیا تو پیپرڈائن یونیورسٹی سے رابطہ کرکے پوچھا تھا کہ وہ اپنا تعارف کس حیثیت سے کرائیں۔
ان کے مطابق یونیورسٹی کے صدر نے انہیں بتایا تھا کہ وہ خود کو وکیل کہہ سکتی ہیں، تاہم انہیں اٹارنی نہیں کہنا چاہیے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق زکریا نے لا اسکول سے گریجویشن کے بعد کیلیفورنیا کا بار امتحان دیا تھا لیکن وہ اسے پاس نہیں کرسکیں۔ اخبار نے اس معاملے سے براہ راست آگاہ ایک شخص کے حوالے سے بتایا کہ امتحان کا وقت ان کی شادی کی تیاری اور شوہر کے ساتھ چین منتقل ہونے کے منصوبے کے قریب تھا۔
واچ ڈاگ کی شکایت، تحقیقات کا مطالبہ
کیمپین فار اکاؤنٹیبلٹی نامی امریکی واچ ڈاگ ادارے نے بدھ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ بار میں شکایت درج کرائی۔
ادارے نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کہ آیا زکریا نے بغیر لائسنس کے خود کو وکالت کا اہل ظاہر کرکے قانون کی خلاف ورزی کی۔
ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں بغیر لائسنس وکالت کرنے کا اہل ظاہر کرنے سے متعلق قانونی پابندیاں موجود ہیں۔
ہیوسٹن یونیورسٹی کی قانون کی پروفیسر اور قانونی اخلاقیات کی ماہر رینی کناک جیفرسن نے کہا کہ یہ معاملہ پیشہ ورانہ اصطلاحات سے بڑھ کر عوامی اعتماد کا بنیادی مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری بننے کے لیے وکیل ہونا ضروری نہیں تاہم عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کوئی سرکاری عہدیدار اپنی پیشہ ورانہ حیثیت کے بارے میں درست معلومات دے رہا ہے یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس کا ردعمل
وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے زکریا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی عوام تک معلومات پہنچانے کے لیے غیر معمولی طور پر اہل اور ذہین ہیں۔
These Daily Mail stories aren’t just tabloid trash, they’re simply made up. Up and down the White House, everyone has been thoroughly impressed with Katie in just a few short days on the job. At the end of this second term, she’ll be remembered as one of the all-time greats. https://t.co/DLHxX9d2wq
— Steven Cheung (@StevenCheung47) October 14, 2026
وائٹ ہاؤس نے ان کے قانونی پس منظر اور اسناد سے متعلق رائٹرز کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
زکریا کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب نومبر کے وسط مدتی انتخابات قریب ہیں اور ریپبلکن پارٹی کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔ ان کی قانونی اسناد سے متعلق سوالات کے باعث وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کو ابتدائی دنوں ہی میں وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔


