عالمی فٹ بال فیڈریشن(فیفا) اور سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن نے سعودی عرب میں حالیہ پے در پے حملوں کے بعد 16 سے 25 اکتوبر2026 تک جدہ میں منعقد ہونے والا فیفا ای فائنلز 2026 ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
سعودی عرب پر حوثی حملوں میں اب تک کم ازکم 16 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جاں بحق افراد میں ایک کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
فیفا اور سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا کہ خطے میں حالیہ پیش رفت اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے درکار انتظامی و لاجسٹک امور پر اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
FIFA and the Saudi Esports Federation have announced the postponement of the FIFAe Finals 2026, originally scheduled to take place in Jeddah from 16 to 25 October.
The decision follows an assessment of recent developments in the region and their impact on the logistical arrangements required to stage the tournament.
FIFA expressed its appreciation to the Kingdom of Saudi Arabia and the Saudi Esports Federation for their support and cooperation in preparations for the FIFAe Finals 2026, building on Saudi Arabia’s successful hosting of previous editions of the tournament.
Further announcements on the FIFAe Finals will be communicated in due course.
— FIFAe (@FIFAe) October 14, 2026
منتظمین کے مطابق فیفا ای فائنلز کے حوالے سے مزید اعلانات مناسب وقت پر کیے جائیں گے۔
اس سے قبل سعودی عرب میں سکیورٹی صورت حال کے جائزے کے بعد جاپان اور برازیل نے پہلے ہی اپنی ای اسپورٹس ٹیمیں مقابلے سے دستبردار کرلی تھیں۔
دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی متاثر ہونے کا خدشہ
سعودی عرب میں سکیورٹی صورت حال کے باعث دیگر کھیلوں کے مقابلوں کے شیڈول پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
سکس کنگز سلام (Six Kings Slam ) نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ اکتوبر سے دسمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ گالف کی ایشین ٹور تنظیم نے آئندہ ماہ ریاض میں ہونے والے سعودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے قبل صورت حال پر نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے بھی کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایشین کپ کو 2028 تک ملتوی کرنے کے امکان پر غور کیا جا سکتا ہے۔
ایشین کپ کا آغاز آئندہ سال 7 جنوری کو ہونا طے ہے جس کے مقابلے ریاض، جدہ اور الخبر میں منعقد کیے جانے ہیں۔



