امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملکی انتخابی نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو وسط مدتی انتخابات میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے انتخابی نتائج کے ردعمل میں ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں لکھا کہ امریکا کی تیزی سے ترقی کرتے اسٹاک مارکیٹ کو ایک ہی دن میں 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکا پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آئے گا۔
America took a giant step back in History with the results of the last Election — Even the Stock Market, which has been a “ROCKETSHIP” under “TRUMP,” took a one day, 3 Trillion Dollar loss. But have no fear, we will be back, BIGGER AND STRONGER THAN EVER BEFORE! President DONALD J. TRUMP
( TS: Nov 8 2026, 8:49 AM ET )
— Commentary Donald J. Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) November 8, 2026
’امریکا پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر ابھرے گا‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا ایک مرتبہ پھر معاشی اور قومی سطح پر مضبوط ہو کر ابھرے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر کا ڈیموکریٹس پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ انصاف مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کرے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ ڈیموکریٹ رہنماؤں نے بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھی بھیجے ہیں۔ اس لیے مبینہ بھتہ خوری میں ملوث افراد کو قید کیا جانا چاہیے اور ریپبلکنز کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس اختیارات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور قانون کو سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے مشی گن کی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن پر بھی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نوجوان ریپبلکنز کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہیں۔


