تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا نے گزشتہ روز پہلی مرتبہ تنہا گریپن لڑاکا طیارہ اڑایا اس موقع پر تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن بھی موجود تھے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تھائی لینڈ کے شاہی دفتر نے بتایا کہ ملکہ سوتھیدا نے جنوبی تھائی لینڈ کے صوبے سورت تھانی میں واقع وِنگ 7 ایئربیس سے جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارہ اڑایا۔
شاہی دفتر کی جانب سے جاری ویڈیو میں ملکہ کو جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے زمین سے اس پرواز کا مشاہدہ کیا۔
👑✈️ Thailand’s Queen flies a Gripen fighter jet solo — making history
On October 8, Queen Suthida completed her first solo flight in a Swedish-made Saab JAS 39C Gripen fighter jet.
She took off from Wing 7 Air Base in Surat Thani and spent around 41 minutes in the air. Her husband, King Maha Vajiralongkorn, watched the flight.
After landing, the king welcomed his wife with a bouquet of flowers and presented her with a special Gripen Order Golden Patch.
And this wasn’t just a flight for the cameras. The queen has logged more than 1,188 flight hours. Before flying solo, she completed theoretical training, simulator sessions, and over 10 hours of flight training in a two-seat Gripen.
— NEXTA (@nexta_tv) October 9, 2026
پرواز کے بعد بادشاہ نے ملکہ کو پھولوں کا گلدستہ اور گریپن آرڈر گولڈن پیچ پیش کیا۔ شاہی دفتر کے مطابق یہ خصوصی بیج ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے گریپن جنگی طیارہ اڑایا ہو۔
شاہی دفتر کے مطابق ملکہ سوتھیدا نے وِنگ 7 ایئربیس پر دو مراحل میں تربیت حاصل کی۔ پہلا مرحلہ 20 اگست سے 4 ستمبر 2026تک جاری رہا جبکہ دوسرا مرحلہ 25 ستمبر سے 8 اکتوبر 2026 تک مکمل ہوا۔
تربیت میں فلائٹ سمیولیٹر کا استعمال بھی شامل تھا اور یہ تمام مراحل رائل تھائی ایئر فورس کے مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے گئے۔
شاہی دفتر کے مطابق ملکہ سوتھیدا نے مئی 2010 میں طیارے اڑانا شروع کیے تھے اور اب تک انہیں مختلف اقسام کے طیاروں میں تقریباً 1,188 گھنٹے پرواز کا تجربہ حاصل ہوچکا ہے۔ان طیاروں میں بوئنگ 737 بھی شامل ہیں۔
شاہی دفتر کے مطابق ملکہ شاہی پروازوں کے دوران بادشاہ کی معاون پائلٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان پروازوں میں 2025 میں بھوٹان کا سرکاری دورہ بھی شامل تھا۔


