فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
پاکستان میں فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پوئریئر بھی فرانسیسی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں فرانس کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
فرانسیسی سیکرٹری جنرل نکولس روش نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، نکولس روش نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید وسعت دینے میں فرانس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
#ISPR Press Release
Mr. Nicolas Roche, Secretary General for Defence and National Security (SGDSN) of France accompanied by Mr. Jean-Noël Poirier, Ambassador of France to Pakistan, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces… pic.twitter.com/KGnMBNO5Qt
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 22, 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ
اس سے قبل فیلڈ مارشل نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا جبکہ دورے کے دوران انہیں سرحدی انتظامی اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔
#ISPR Press Release
Mr. Nicolas Roche, Secretary General for Defence and National Security (SGDSN) of France accompanied by Mr. Jean-Noël Poirier, Ambassador of France to Pakistan, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces… pic.twitter.com/KGnMBNO5Qt
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 22, 2026
انہوں نے فارمیشنز کو ہر وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں اور ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ “شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔”



