سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 2700 روپے کی کمی ہوئی تھی، دو دن کے دوران سونا 4500 روپے سستا ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے نرخ میں آج بھی 1800 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے،ونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی 62 روپے سستی ہوکر 7038 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4332 ڈالر پر آگیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت رواں ماہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے، ستمبر کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 4 لاکھ 43 ہزار 647 روپے سے 4 لاکھ 59 ہزار 540 روپے کے درمیان رہی۔


