پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ تمام توجہ تیسرے ٹیسٹ کی تیاری پر مرکوز ہے۔
برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز مشکل رہے، تاہم اب تمام توجہ تیسرے ٹیسٹ کی تیاری پر مرکوز ہے۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑیوں سے ون آن ون بات چیت نے تیاری کی سمت متعین کرنے میں مدد دی، انہیں عبوری طور پر ذمہ داری سنبھالنی پڑی اور کم وقت میں ٹیم کی تیاری مکمل کرنا ایک چیلنج تھا۔
رضوان، امام اور سلمان کی عدم موجودگی کے بعد متوازن اسکواڈ ضروری تھا
انہوں نے کہا کہ رضوان، امام الحق اور سلمان علی آغا کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد متوازن اسکواڈ تشکیل دینا ضروری تھا۔ سلمان علی آغا گزشتہ دو سال سے پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں، تاہم گزشتہ تین ٹیسٹ میچز ان کے لیے اچھے نہیں رہے۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ فیصلے ہوچکے ہیں، اب ان کی ذمہ داری متوازن اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔ عمر گل اور سرفراز احمد کو ہٹانے کے فیصلے ان کے نہیں تھے۔
تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان میچ سے 24 گھنٹے قبل ہوگا
عبوری ہیڈ کوچ نے بتایا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان میچ سے 24 گھنٹے قبل کیا جائے گا۔ علی عثمان معیاری بالر ہیں، تاہم موجودہ حالات میں ٹیم کا مجموعی توازن دیکھنا ہوگا۔
🚨MIKE HESSON ON THE RECENT CHANGES.🚨(Press)
He said – "For those coming in and those leaving, it’s a difficult situation for everybody. Our focus remains on turning up quickly for the third Test."#ENGvPAK pic.twitter.com/QMzFNYs3Xm
— Rana Ahmad. (@AhmadRana056) September 4, 2026
انہوں نے کہا کہ اگلے تین سے چار دن انتہائی اہم ہیں اور تمام توجہ تیسرے ٹیسٹ کی تیاری پر ہے۔ غالب امکان ہے کہ پاکستان تیسرے ٹیسٹ میں چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
محمد عباس نے شاندار کارکردگی دکھائی، انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہوگی
مائیک ہیسن نے محمد عباس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہوگی۔مشکل صورتحال میں کھلاڑیوں کا ردعمل اچھا رہا، مورال بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال اچھا ہے اور گزشتہ دنوں کھلاڑیوں نے مشکل صورتحال میں بہت اچھا ردعمل دیا ہے۔



