اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 8 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 343 روپے 87 پیسے ہو گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 92 پیسے ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اعلان کردہ نئی قیمتیں 2 ستمبر کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیٹرولی کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔


