ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے درجہ بندی میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ایمسٹل وین کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11ویں اور 12ویں پوزیشن کے لیے کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دباؤ میں شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو مات دے دی اور ورلڈ کپ مہم کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ سے قبل ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں 12ویں پوزیشن حاصل کر رکھی تھی، جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد پاکستان ایک درجہ ترقی کرکے عالمی رینکنگ میں 11ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
11ویں پوزیشن اگرچہ قومی ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں مطلوبہ پوزیشن نہیں تاہم کامیابی نے گرین شرٹس کو عالمی رینکنگ میں اہم فائدہ پہنچایا ہے۔
Pakistan beat South Africa to finish 11th at the FIH Hockey World Cup, their best finish in 20 years.
After two 12th place finishes and two DNQs in the previous four editions, this is also the first World Cup since 2006 in which Pakistan have won two matches.
Yes, 11th is… pic.twitter.com/QTVSLyljFo
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) August 28, 2026
قومی ٹیم آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں اس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی ہاکی میں اپنی پوزیشن مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔


