ایمسٹرڈیم: پاکستان اور ویلز کے درمیان ہاکی ورلڈ کپ کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3، 3 گول سے برابر ہو گیا۔
پاکستان اور ویلز کے درمیان ہاکی ورلڈ کپ کا میچ ہالینڈ میں کھیلا گیا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان خان اور حنان شاہد نے گول کیے۔ تاہم بھرپور کوشش کے باوجود پاکستان کامیابی حاصل نہ کر سکا اور ویلز کی جانب سے بھی 3 گول کیے گئے۔
میچ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ جس کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گیا۔
گروپ ڈی میں پاکستان کا تیسرا میچ بدھ کو روایتی حریت بھارت کے خلاف ہو گا۔
اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو میگا ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامانا کرنا پڑا تھا۔ اور ویلز ٹیم کو بھی اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ٹی 20 لیگز میں بکیز کا کھلاڑیوں ، ٹیم منیجرز اور مالکان سے رابطے کا انکشاف
واضح رہے کہ چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، اور پہلے ہی مقابلے میں شکست نے اس کی مہم کو مشکل بنا دیا۔
