پاکستان نے 16 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے جاپان کے خلاف ہاکی میچ میں 0-2 کے خسارے سے شاندار کم بیک کیا اور جاپان کو 4-3 سے شکست دے کر یادگار فتح اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 2 گول کیے، جبکہ حنان شاہد اور حمادالدین نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان 4-3 کا نتیجہ 2026 ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی ریکارڈ ہوا تھا، جس میں پاکستان نے دو گول کے خسارے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔
اس سے قبل 2010 کے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی صارف کا دعویٰ مسترد کر دیا
2014 میں پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہی نہیں کر سکا تھا۔ جبکہ 2018 کے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی تھی۔
