فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی ، ہارورڈ بزنس اسکول کا طلبہ وفد مختلف ممالک کے نمائندوں پر مشتمل تھا،ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کے سیکیورٹی تناظر اور امن و استحکام کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی ،فیلڈ مارشل نے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور ہنرمندی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں اورتجزیاتی سوچ فروغ دینے کی ضرورت ہے ،سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے۔
اس موقع پر ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان میں اپنے تجربات کو شاندار قرار دیا،ہارورڈ کے طلبہ نے پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور کشادہ دلی کو سراہا،پاکستان میں موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کو بھی سراہا گیا۔



