امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز فعال اور بحال ہے اور وہاں سے بڑی مقدار میں تیل باہر آ رہا ہے جبکہ تیل کی قیمتیں بھی نیچے آ رہی ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق گزشتہ رات 22 بحری جہاز آبنائے ہرمزسے گزرے، جس سے اس اہم بحری گزرگاہ کی سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمزکے گرد امریکی بحری ناکہ بندی فعال ہے اور امریکا خطے کی صورتحال پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی کی ترسیل کیلئے اہم سمجھے جانے والے آبنائے ہرمزسے تیل کی بڑی مقدار باہرآ رہی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔
امریکی صدر نے ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ وہ بری طرح زخمی ہوئے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹرکا روس کا دورہ کسی نئے نتیجے کے حصول کا باعث بن سکتا ہے، روس کے دورے سے اہم پیش رفت یا کسی نئے نتیجے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا خطے اورعالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی گہری نظر ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ آبنائے ہرمز فعال ہے، تیل کی ترسیل جاری ہے اور قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔



