اسلام آباد، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں 9 اہم تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں ملکی غذائی ضروریات، پٹرولیم مصنوعات کی درآمد، سرکاری ضمانتوں اور مختلف ترقیاتی و سیکیورٹی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
ای سی سی نے پاسکو کے پاس موجود گندم کی 85 فیصد مقامی اور 15 فیصد درآمدی تناسب سے فراہمی کی منظوری دی، اجلاس میں کسٹمز بانڈڈ اسٹوریج کے ذریعے غیر ملکی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی۔
Finance Minister Chairs ECC Meeting
The Economic Coordination Committee (ECC) of the Cabinet met today at Finance Division under the Chair of Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb. The forum took up nine agenda items related to different… pic.twitter.com/vaNuM13UiQ
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) August 24, 2026
پاک عمان معاہدے کے تحت پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور او کیو ٹریڈنگ کے سیل پرچیز ایگریمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ تعمیر اور یونین تصفیے کے معاملات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے آئی ایل) اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے درمیان طے شدہ نکات کے تحت 153.855 ملین ڈالر کی سرکاری ضمانت بھی منظور کی گئی۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ
ای سی سی نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی منصوبے، کے فور، کے لیے 7.79 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ ریکوڈک پراجیکٹ کی سیکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کو 56.70 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی، اجلاس میں دیگر تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
