ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے کا ہوگیا، قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پرسونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھات کی قیمت میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں کو اضافی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے جبکہ سرمایہ کاری کرنے والے افراد بھی مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اس طرح تین دن کے دوران سونے کی قیمت میں 24 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران بڑا اضافہ
اس سے ایک دن قبل سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 20 اگست کو فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
