برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے بلیو پرنٹس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت یوکرین برطانیہ کے اسٹورم شیڈو کروز میزائل کے اپنے ماڈلز تیار کرے گا۔
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم ان دنوں یوکرین کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے روس کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، روسی دھمکیوں کے باوجود برطانیہ یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
برطانوی وزیراعظم کے مطابق روس پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے یہی مناسب وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانا برطانیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور لندن مستقبل میں بھی کیف کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسٹورم شیڈو کروز میزائل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روس میں تقریباً 241 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ایران پر پابندیوں اور دباؤ ڈالنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، چین کا ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل
بلیو پرنٹس کی فراہمی کے بعد یوکرین کو میزائلوں کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد ملنے کا امکان ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے کیف کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے مسلسل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
