سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث اس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے کا امکان ہوتا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بعض افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ زلزلوں کے حوالے سے سرگرم خطہ شمار ہوتا ہے اس علاقے میں زیر زمین ارضیاتی پلیٹوں کی حرکت کے باعث وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔
تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


