سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود ، 3 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 دہشتگرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی برآمد کر لیا گیا ، دہشتگرد خودکش حملوں کی منصوبہ بندی ، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جارہی رہیں گی۔
دریں اثناء وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم دہشتگردی کے خلاف یکجان اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،2 دہشتگردہلاک،3زخمی
واضح رہے دو دن قبل سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد سرگرم ہیں جن کیخلاف سکیورٹی فورسز موثر اور کامیاب کارروائیاں کر رہی ہیں ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اب تک سیکڑوں دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔
