سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں کارروائیوں کے دوران2 دہشتگردہلاک،3زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 دہشتگرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے12کلومیٹر شمال میں خفیہ اطلاعات پرکارروائیاں کی گئیں،بلوچستان کے کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشتگردوں کی اطلاع تھی۔
ہلاک ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ،جن سے ایمونیشن، میگزین،دستی بم اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔
