سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 29 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,395 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔
سونا مسلسل 7دن مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا
دوسری جانب قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ بلند قیمتوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور زیادہ تر خریدار صرف ضرورت کے تحت ہی خریداری کر رہے ہیں۔
