ایم ٹوموٹروے پر شدید بارش کے باعث ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
واضح رہے ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی،اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں بس سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مون سون کاموجودہ اسپیل کب تک جاری رہےگا؟ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا
موٹروے پولیس اور ریسکیو ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں ، معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ،بعدازاں ٹریفک کی روانی بھی بحال کردی گئی۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 36 افراد متاثر ہوئے ، 25 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔10 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔
حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہوا،جسے آر ٹی ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا،ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤمعمول کے مطابق ہے،دریائے چناب جہلم راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید بتانا تھا کہ دریائے سندھ میں کالاباغ، تونسہ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،نارووال نالہ بسنتر میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے،بارشوں کا چھٹا اسپیل 21 اگست تک جاری رہے گا۔
