ساہیوال اور راولپنڈی میں خاتون و کمسن بچی کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی طارق بن زیاد کالونی میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی ۔
مریم نواز کا خواتین کو ہراساں یا بلیک میل کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا اعلان
بعدازاں ڈی پی اونے بتایا کہ پولیس نے رینالہ خورد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم 82 سکس آر کا رہائشی ہے اور واقعہ کرنے کے بعد رینالہ خورد فرار ہوگیا تھا۔اہل علاقہ نے پولیس سے نوجوان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ادھر راولپنڈی میں نیو ٹاون پولیس نے فوری کارروائی کرکے کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتارکرلیا۔ملزم نے میٹرو سٹیشن ویٹنگ ایریا میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
تھانہ نیوٹاون پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کیے جانے لگا
یاد رہے کہ ہفتے کے روز پولیس نے راولپنڈی کے علاقے گوجرخان سے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
