ترکیہ کا ایک فوجی طیارہ ایف 16 تربیتی پرواز کے دوران صوبہ یالووا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق فوجی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثہ ترکیہ کے صوبے یالووا میں پیش آیا۔
ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ پائلٹ کی حفاظت کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت دفاع نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حادثے کے بعد امدادی اور متعلقہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے سے متعلق ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترک حکام کی جانب سے طیارے کی نوعیت، حادثے کی مکمل وجوہات اور دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات بعد میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
پیرو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 13افراد ہلاک
ترک وزارت دفاع نے کہا کہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ کا محفوظ رہنا اہم پیش رفت ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ 10 دن پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان ڈیاگو میں امریکا کا ایف – 35 بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ایف- 35 بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے کیلیفورنیا کے میرین کورائیراسٹیشن میں رن وے تک پہنچنے سے پہلے گرگیا۔
حکام کے مطابق پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کے دوران پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچا لی، اسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور احتیاطی طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
